مقبوضہ جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی گھر میں نظربند، سرینگر میں پارٹی دفتر سیل
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے دفعہ370کی منسوخی کو پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر گھر میں نظر بند کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ٹیلیفون پر صحافیوںکو بتایا کہ سخت پابندیوں کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی کے دفتر کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ادھرنیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق کوبھی ان کے گھر پر نظر بند کیا گیا۔ تنویرصادق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں گھرسے باہر جانے سے روکنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو ان کے گیٹ کے باہر دیکھا جاسکتاہے۔