مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کا اب کوئی دوست نہیں، فاروق عبداللہ

سرینگر 25 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کا اس وقت کوئی دوست نہیں ہے اور یہاں تک ہندو اکثریتی ملک نیپال نے بھی اسے چھوڑ دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں پیپلز الائنس فارگپکار ڈکلریشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوٹان، بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی بھارت کے دوست نہیں رہے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر وہ یہ باتین کرتے ہیں توکیا جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نریندر مودی کشمیریوں کے دلوں کو جیتے کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف انکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کشمیریوں پر ڈنڈا چلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button