مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج نے راجوری میں وی ڈی جیز کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ شروع کردیا

جموں16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع راجوری میں ویلج ڈیفنس گارڈز (VDG’s) کے نام سے اپنے مسلح دہشت گرد گروپ کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ شروع کردیاہے۔
بھارتی فوج اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)نے ضلع کے علاقے نوشہرہ میں کنٹرول لائن کے قریب لام گرائونڈ میں کیمپ لگایا۔لام، لاڑوکا، موہڑہ ،کمپالا، پکھرنی، بھاٹا، رائے پور اور قلعہ درہال کے ولیج ڈیفنس گارڈز بھارتی فورسز سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔قابض حکام نے بتایاکہ بھارتی فوج اور سی آر پی ایف کے تربیت کاروں نے ہتھیاروں کی صفائی اور ان کی دیکھ بھال کی تربیت دی۔ حکام نے بتایا کہ شرکا ء کے لیے فائرنگ کا ایک خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ پونچھ، کشتواڑ، ڈوڈہ، کٹھوعہ، ریاسی اور جموں اضلاع میں بھی وی ڈی جیز کے تربیتی کیمپ قائم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button