بھارت
بھارت نے خبروں ، اطلاعات کو جھوٹا قراردیکر سوشل میڈیا پر انکی اشاعت پر پابندی عائد کر دی
نئی دلی 18جنوری (کے ایم ایس )
بھارت میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے آزادی اظہار پر پابندی کی اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کسی بھی ایسی معلومات کو جاری کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جسے رواں ہفتے جاری کئے گئے آئی ٹی قوانین کے مسودے کے مطابق جھوٹ پر مبنی قراردیاگیا ہو۔
مودی حکومت کی طرف سے میڈیاپر قدغن عائد کرنے کایہ حالیہ اقدام بھارت میں اظہار رائے کی آزادی پر پابندی کی کوششوں کاحصہ ہے۔پریس انفارمیشن بیورو، یا حکومت کی طرف سے حقائق کی جانچ کے لیے کسی دوسرے مجازادارے یا "اس کے محکمے کی طرف سے کسی بھی اطلاع کو "جعلی یا غلط” قراردیے جانے کے بعد کوئی بھی معلومات سوشل میڈیا پر جاری نہیں کی جاسکے گی ۔