بھارتمقبوضہ جموں و کشمیر

مراد آباد:طالبات کا حجاب پر پابندی کے کالج انتظامیہ کے فیصلے پر شدید احتجاج

لکھنو20جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد کے ہندو پوست گریجویٹ کالج میں مسلم طالبات نے ججاب پہن کر داخل ہونے سے روکنے کیخلاف شدید احتجاج کیا اور دھرنے پر بیٹھ گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کالج انتظامیہ نے حجاب پہن کر آنے والی طالبات کو نئے ڈریس کوڈ کے نام پرکالج میں داخل ہونے پر جب پابندی لگا دی تو طالبات اقدام کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔ مسلم طالبات نے ہنگامہ کیا اور کالج انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ اس دوران سماج وادی پارٹی سٹوڈنٹس یونین کے رہنما بھی مسلم طالبات کی حمایت میں آگئے۔ احتجاج طالبات کی کالج پرنسپل ڈاکٹر ستیہ ورتھ سنگھ راوت کے ساتھ زبردست بحت و تکرار ہوئی۔ بعد ازاں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کے باحجاب کالج میں آنے اور کلاسز میں بیٹھنے پر پابندی کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button