مقبوضہ جموں و کشمیر

وادی کشمیرمیں برفباری اور بارش سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی 

Weather-Rainfall

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگئی ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بارہمولہ کے مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ اور ضلع کپواڑہ کے کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ بانہال میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔تاہم دن بھر موسم ابر آلود رہنے کے بعد کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ ماہرموسمیات نے پیراورمنگل کی درمیانی شب بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی تھی ۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے بعض حصوں میں مزید وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5ڈگری سینٹی گریڈ اور گلمرگ میں16.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button