مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کا پلوامہ میں نوجوان کے حراستی قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

NC-FLAG

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے بھارتی پولیس کی زیر حراست ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے امتیاز احمد پالا نامی شہری کو 5جون بروز بدھ ضلع کے لترتھانے میں وحشیانہ تشدد کرکے قتل کیا تھا۔ وہ پیشے کے لحاظ سے میکنک تھا اور اسے پولیس نے4جون کو گرفتار کیا تھا۔نیشنل کانفرنس نے مقتول کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
پارٹی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر کہا کہ اس کیس سے متعلق جو تفصیلات سامنے آئی ہیں وہ بہت پریشان کن ہیں لحاظہ نیشنل کانفرنس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے ۔
قبل ازیں قبل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھی واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ 34 برسوں میں ہزاروں کشمیریوںکو زیر حراست قتل کیا ہے۔ قابض بھارتی فورسز نے 1989 سے اب تک 96ہزار3سو8 کشمیریوں کوشہید کیا ہے جن میں سے7 ہزار 3سو36کو دوران حراست شہید کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button