مقبوضہ جموں و کشمیر

امریکہ: بھارتی نژاد شخص نے 10 لاکھ ڈالر کا لاٹری ٹکٹ چوری کر لیا

 

نیویارک 26 جولائی (کے ایم ایس) امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے مرفریسبورو میں ایک بھارتی نژاد شخص نے دس لاکھ ڈالر کا لاٹری ٹکت چوری کر لیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی نژاشخص کی شناخت 23 سالہ میر پٹیل کے نام سے ہوئی ہے۔ اس نے دس لاکھ دالر مالیت کا لاٹری ٹکٹ ایک پٹرول سٹیشن پر ایک گاہک سے چوری کیا جہاں وہ ملازمت کرتا تھا۔ حکام نے تفتیش کے بعد اسے گرفتار کرلیا ہے۔
چوری کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاہک نے لاٹری ٹکٹ خریدا اور پٹیل سے کہا کہ وہ اسے سکین کر کے بتا دے کہ کیا یہ میں نے ہی جیتا ہے اور اس میں رقم کتنی ہے۔ پٹیل نے گاہک کو بتایا کہ اس نے ایک معمولی رقم جیتی ہے اور ساتھ ہی ٹکٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ گاہک کے جانے کے بعد پٹیل نے ٹکٹ دوبارہ اٹھایاجو درحقیقت ایک ملین ڈالر کا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button