بھارتمقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:ہندوتوا دہشت گرد گروپ کا مسلمان طالب علم پرتشدد

بھوپال22جنوری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہندوتوا دہشت گردگروپ نے ایک مسلمان طالب علم پر حملہ کرکے اس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا دہشت گردوں نے مدھیہ پردیش کے علاقے کھنڈوا میں ایک ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان طالب علم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ہندو لڑکی بھی اسی کالج کی طالبہ اور مسلمان لڑکے کی دوست ہے۔کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کا طالب علم اپنی دوست لڑکی سے پڑھائی اور کتابوں کے بارے میں بات کر رہا تھا کہ ہندوتوا کے ایک دہشت گرد گروپ نے اس پر حملہ کردیا اور لاٹھیوں سے شدید مارا پیٹا۔اگرچہ طالب علم شہباز نے حملہ آوروں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔مدھیہ پردیش کے ایک صحافی کاشف کاکوی نے بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق انتہا پسند ہندو تنظیم” جاگرن منچ” سے ہے۔ ہندوتوا حملہ آور اب لڑکی کے خاندان پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ وہ شہباز پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگا کراس کے خلاف مقدمہ درج کرائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button