بھارت

جماعت اسلامی ہند کی طرف سے گجرات میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات مسمار کئے جانے کی مذمت

نئی دلی:
جماعت اسلامی ہند نے ریاست گجرات کے ضلع گرسومناتھ ضلع میں ایک مسجد، درگاہ اور 500سال پرانے قبرستان کو مسمار کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے ایک بیان میں ہفتہ کے روز مقامی انتظامیہ کی طرف سے ضلع میں سومناتھ مندر کے قریب ایک مسجد، درگاہ اور 500 سالہ پرانے قبرستان کو مسمار کیے جانے پرسخت تشویش کااظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کی اس کارروائی کوسپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی اور عدلیہ کی توہین قراردیا، جس کا واحد مقصد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ نے بھارت بھر میں غیر قانونی انہدامی کارروائیوں کو روکتے ہوئے اس قسم کی کسی بھی کارروائی سے قبل عدالت سے پیشگی اجازت لینے کی شرط عائد کی تھی تاہم مقامی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو مسمار کر دیا ہے۔ملک معتصم خان نے مزید کہا کہ بھارت میں قانون کی پرواہ کیے بغیر مذہبی و تاریخی عمارتوں خصوصا مذہبی اقلیتوں اور مسلمانوں کی عمارتوں کو مسمار کرنے کا معاملہ انتہائی حساس اور تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button