بھارت

بھارت :منی پور میں بھارتی فوجی کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی، 6فوجی زخمی

امپھال:asma riflesبھارت کی شورش زدہ ریاست منی پورمیں کوکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی فوجی نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی،فائرنگ سے چھ فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسام رائفلز سے وابستہ فوجی نے میانمار کی سرحد کے قریب جنوبی منی پور میں ضلع چندیل کے علاقے ساجک تمپک میں قائم ایک کیمپ میں خود کو گولی مارنے سے پہلے اپنے ساتھیوں پر گولی چلائی۔آسام رائفلز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ خودکشی کرنے والے فوجی اہلکار کا تعلق کوکی قبیلے سے تھا اور وہ چھٹی کے بعد20جنوری کو واپس آیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button