خصوصی دن

کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت

سرینگر26 جنوری (کے ایم ایس) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں تاکہ عالمی برادری پر یہ دباﺅ ڈالا جاسکے کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کا نوٹس لے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے آج یوم جمہوریہ کے موقع پرمقبوضہ جموں وکشمیر میں حفاظتی اقدامات کے نام پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ سری نگر کے کرکٹ اسٹیڈیم ،جہاں آج نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب ہو رہی ہے، کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو خاردار تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے سرینگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر شہروں اور قصبوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں ، مسافسروں اورراہگیروں کی تلاشی مہم بھی تیز کر دی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت جمہوری ملک کہلانے کا ہرگز مستحق نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیریوں کا حق خود ارادیت طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button