خصوصی دن

ملک بھر میں آج ”یوم دفاع“ بھر پور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، صدر: کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: ملک بھر میں آج” یوم دفاع “بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، 6 ستمبر 1965وہ عظیم دن ہے جب افواج پاکستان نے ناصرف بھارت کے دانت کھٹے کیے بلکہ پاک دھرتی پر قبضے کا بھارتی خواب بھی چکنا چور کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یوم دفاع کی مناسبت سے آج دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور مساجد میں ملک کی سلامتی ،ترقی و استحکام کی دعاو¿ں کے ساتھ ہوا۔کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔لاہور میں مصور پاکستان ، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔
ٓآج ہی کے دن 1965 میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام تر چالوں کو ناکام بنایا تھا، بزدل دشمنوں کو ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے پر سبق سکھایا۔شجاعت، ایثار اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کو قوم آج سلام پیش کرتی ہے۔
یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جی ایچ کیو میں ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔ تقریب کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف یادگار شہدا پر پھول رکھیں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے6 ستمبر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ملکی خودمختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کشمیری عوام کی حالت زار کا ازالہ کر کے ہی خطے میں دیرپا امن ممکن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ افواج کے عظیم سپوتوں نے 6 ستمبر 1965 کو حملہ آور دشمن کو شکست فاش دی، مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا خطے میں قیام امن اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے کشمیری عوام کی ا±منگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
59 ویں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے اپنے پیغامات میں کہا آج ہم 1965 کی جنگ کی فاتحانہ وراثت کو فخر کے ساتھ یاد کر رہے ہیں، جو قوم کے ناقابل تسخیر عزم اور غیرمتزلزل جذبے کی مثال ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button