بھارت

آلہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپی مسجد کو منہدم کرنے کی دھمکی دینے والے بی جے پی لیڈر کی ضمانت منظور کر لی

نئی دلی 26 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میںالہ آباد ہائی کورٹ نے ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں گیانواپی مسجد کمپلیکس کو منہدم کرنے کی دھمکی دینے والے ہندوتوا تنظیم وشو ہندو سینا کے جنرل سکریٹری ڈگ وجے چوبے کی پیشگی ضمانت منظور کر لی ہے ۔
ہائی کورٹ کے جج جسٹس سبھاش چند شرما نے ہندوتوا رہنما کی ضمانت منظور کرنے کے علاوہ اس کی گرفتاری پر پابندی بھی عائد کی ۔ڈگ وجے چوبے نے دھمکی دی تھی کہ گیانواپی کو بابری مسجد جیسابنادیاجائے گا۔گزشتہ سال اگست میں ڈگ وجے چوبے نے تاریخی مسجد کے احاطے میں ہندو مذہبی رسومات ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس نے مسجد کو منہدم کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ وارانسی کے بھیلوپور پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم عدالت نے پولیس کی جانب سے چارج شیٹ دائر کئے جانے تک اسکی پیشگی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button