مجھے دلت ہونے پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ کماراسوامی
نئی دلی 17مارچ(کے ایم ایس)
حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست کرناٹک کے موڈیگیرے سے رکن پارلیمنٹ ایم پی کماراسوامی نے کہا ہے کہ دلت برادری سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایم پی کمارسوامی نے جنہیں پارٹی کے مقامی کارکنوں کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا ہے صحافیوں سے گفتگو میں جذباتی انداز میں کہاکہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ یدی یورپا جیسے سینئر لیڈرنے انہیں مڈیگیرے میں ہونے والی ریلی میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے۔انہوں نے اپنے خلاف احتجاج کرنے والے کارکنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کا تعلق ایک نچلی ذات ہے ۔ اس سے قبل بی جے پی کو پارٹی کے ایک گروپ کی طرف سے احتجاج کی وجہ سے اپنی ریلی اور روڈ شو منسوخ کرنا پڑا ۔ یہ گروپ ایم ایل اے کمارا سوامی کو پارٹی ٹکٹ نے دینے کیلئے احتجا ج کر رہا تھا ۔ ریلی اور روڈ شو میں پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے شرکت کرنی تھی۔