بھارت

بھارت میں29 ہوائی اڈوں، ٹرمینلزکو ہندو شخصیات کے ناموں سے منسوب کیاگیا

نئی دہلی17اکتوبر(کے ایم ایس)بھارت میں تقریبا 29ہوائی اڈوں اور ٹرمینلز کو ہندو شخصیات کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ مولانا ابوالکلام آزاد اور اے پی جے عبدالکلام سمیت کوئی بھی مسلمان شخصیت اس فہرست میں اپنی جگہ نہیں بناسکی ۔
بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی جانب سے آر ٹی آئی درخواست کے ذریعے حاصل کی گئی فہرست کے مطابق کل 24ہوائی اڈوں اور 5ٹرمینلز کے نام ہندو شخصیات کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔تاہم فہرست میںچندی گڑھ ہوائی اڈہ شامل نہیں جس کا نام حال ہی میں تبدیل کیا گیا ہے۔چندی گڑھ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام28ستمبر کو تبدیل کرکے شہید بھگت سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا۔فہرست کے مطابق چار ہوائی اڈے سابق وزرائے اعظم کے ناموںسے منسوب ہیں۔ جن میں نئی دہلی میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، حیدرآباد میں راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، وارانسی میں لال بہادر شاستری ہوائی اڈہ اور لکھنو میں چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈہ شامل ہیں۔مختلف ہوائی اڈوں کے نام سابق وزرائے اعلی کے ناموں پربھی رکھے گئے ہیں۔بھارت میں اس وقت31آپریشنل ہوائی اڈے ہیں جن میں 29بین الاقوامی اور 92 اندرونی پروازوں کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button