سرینگر: ا نجمن اوقاف جامع مسجد نے سالانہ ہجری کلینڈر جاری کر دیا
میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کی مذمت
سرینگر27 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںا نجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میرواعظ فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے مرکزی جامع مسجد سرینگرمیں سالانہ ہجری کلینڈر برائے سال 1444-45ھ مطا بق2023ءکا اجرا ءعمل میں لایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر یہ بات واضح کی گئی کہ رواں برس کے اس کلینڈر کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اسلامی خطاطی، فن کتابت اور جلد سازی کا جو انتخاب شامل ہیں ان میں ۵۱ھویں صدی سے ۹۱ویں صدی تک کے قرآنی نسخوں کے مخطوطے رسول اکرم ﷺ کی احادیث مبارکہ ، اللہ تبارک و تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ کی تعریف میں حمد و نعت اور انسانی و اخلاقی قدروں پر مشتمل تحریریں شامل ہیں۔
انجمن نے کہا کہ یہ خوبصورت اور تاریخی اہمیت کا حامل کلینڈر جامع مسجد سرینگر کے علاوہ علی محمد اینڈ سنز بک سیلرز لالچوک سرینگر میں شائقین کیلئے دستیاب رکھا گیا ہے جسکا ہدیہ50 روپے ہے۔
دریں اثنا انجمن اوقاف نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے انہیں آج بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔ انہوںنے کہا کہ میر واعظ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی لوگوں کیلئے سخت اضطراب اور مایوسی کا سبب ہے لہذا ءانتظامیہ انکی فوری رہائی عمل میں لائے تاکہ وہ اپنی دینی و سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر سکے۔میر واعظ عمر فاروق 5اگست 2019سے سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی۔