مقبوضہ جموں و کشمیر

”فرنٹ لائن ڈیفنڈرز “کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں حقوق کے کارکنوں، صحافیوں کو درپیش جبر پر اظہار تشویش 

Sajad Gullڈبلن: آئرلینڈ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم”فرنٹ لائن ڈیفنڈرز “نے مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو درپیش ظلم و ستم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فرنٹ لائن ڈیفنڈرز نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کشمیری صحافی سجاد گل کی مسلسل نظربندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر ہائیکورٹ نے انکی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی نومبر 2023 میں کالعدم قرار دیدی تھی لیکن اسکے باوجود انہیں تاحال رہا نہیں کیا اور اپنے خاندان سے بہت دور ایک بھارتی جیل میں مسلسل قید ہیں۔

سجاد گل کو 5 جنوری 2022 کو محض اس وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک تلاشی آپریشن کے دور ان شہید ہونے والے ایک شہری کے اہلخانہ کے احتجاج کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائٹ پر پوسٹ کی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سجاد گل اور غیر قانونی طور پر نظر بندی دیگر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں کو فوری طور پر رہا اور ان کے خلاف تمام کارروائیاں ختم کریں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button