بھارت

بھارت : اڑیسہ میں پولیس افسرنے وزیر صحت کوگولی مار کر قتل کر دیا

بھونیشور30جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک پولیس افسر نے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نابا کشور داس کو ریاست کے ضلع جھارسوگوڈا میں گولی مار کر قتل کر دیا۔
60سالہ وزیر کو ایک پولیس افسر نے اس وقت گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جب وہ ضلع جھارسوگوڈا میں اپنی گاڑی سے باہر نکلے۔وزیر کو ہوائی ایمبولینس میں بھونیشور لے جایا گیا اور اپالو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اپالو ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ گولی لگنے سے اس کی موت ہو گئی ہے۔آپریشن سے پتہ چلا کہ ایک گولی جسم میں داخل ہو کرباہر نکلی تھی، جس سے دل اور بائیں پھیپھڑے شدید زخمی ہوئے تھے۔زخموں کی مرہم پٹی کی گئی اور دل کے پمپنگ کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ اسے فوری طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا۔ لیکن سخت کوششوں کے باوجودوہ جانبر نہ ہوسکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button