بھارتپاکستان

پاکستان نے اودے پور قتل کیس بارے بھارتی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں

اسلام آباد29جون (کے ایم ایس) پاکستان نے بھارت کی طرف سے ان بیانات کو مسترد کر دیا ہے جن کا مقصد قتل کے ایک مقدمے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستان میں ایک تنظیم سے جوڑنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج ایک بیان میں اس سلسلے میں بھارتی میڈیا کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات بی جے پی ، آر ایس ایس ہندوتوا کی پشت پناہی میں بھارتی حکومت کی طرف سے بھارت کے اندرونی مسائل میں پاکستان کو بدنام کر کے بھارت کو بری الذمہ قرار دینا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے مذموم اقدامات کے ذریعے نہ تو بھارت میں اور نہ دنیا بھر میں عوام گمراہ ہوںگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button