بھارت
لداخ میں ”ایل اے سی“ پر چینی فوجی قوت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے، بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی13 نومبر (کے ایم ایس) لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کے ساتھ ابتر صورتحال میں بہتری کے بارے میں مودی حکومت کے بلند و بانگ دعوو¿ں کے برعکس بھارتی چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے نے واضح طور پر کہا ہے کہ چینی فوج( پیپلز لبریشن آرمی) کی قوت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
جنرل منوج پانڈے نے یہ بات ”چانکیہ فورم“ کی طرف سے نئی دلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ گوکہ چینی فوج کچھ غیر اہم مقامات سے پیچھے چلی گئی ہے تاہم اہم مقامات پر وہ تاحال موجود ہے۔