مقبوضہ جموں و کشمیر

آر ایس ایس مقبوضہ کشمیرمیں وقف بورڈ کے ذریعے اپنا ہندوتوا ایجنڈ ا مسلط کر رہی ہے

سرینگر31 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں ہندوتوا تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد وقف بورڈکے ذریعے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے ۔
وقف بورڈ نے لائوڈ اسپیکروں کے استعمال سے متعلق تازہ ہدایات جاری کی ہیں ۔ وقف بورڈ کی ان ہدایات کے بعد مقبوضہ علاقے کی مساجد، مزاروں اور خانقاہوں میں وعظ اور خطبوں کی صدیوں پرانی روایات پر پابندی عائد کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔ وقف بورڈ نے آزادی کے حق میں بحث و مباحثوں اور تقاریر کاذکر کئے بغیر نوٹس میں کہاہے کہ مساجد ، مزاروں اور خانقاہوں میں لائوڈ اسپیکروں "حساس مسائل کو اٹھانے اور تنازعات کو ہوا دینے کے لیے غیر مجاز طورپراستعمال کیا جا رہا ہے”۔بورڈ کے نوٹس کے بعد اب کوئی بھی شخص متعلقہ انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر لائوڈ اسپیکر کا استعمال نہیں کرسکے گا۔ تمام منتظمین کو اس حکم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button