مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے شبیر شاہ کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کرسکتا،مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جن پر درج تحریروں میں کہاگیا ہے کہ بھارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء شبیر شاہ کی مسلسل غیر قانونی نظربندی اور ان کی تنظیم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی کے ذریعے حریت رہنماء کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا۔

پوسٹر کل جماعتی حریت کانفرنس اور مختلف دیگرحریت تنظیموں کی طرف سے سرینگر، بارہمولہ، پلوامہ، گاندربل اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے۔ سینئرحریت رہنماء شبیر احمد اس وقت نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ بھارت حریت قیادت کو ڈرانے دھمکانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تاہم وہ اپنے مذموم مقاصد میں ہرگزکامیاب نہیں ہو گا۔ پوسٹروں میں مزید کہاگیا ہے کہ کشمیری عوام اورحریت قیادت بھارتی تسلط سے آزادی کے مطالبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ پوسٹروں کو ٹویٹر، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی اپ لوڈ کیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button