مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دہلی میں کشمیری تاجر لاپتہ ہوگیا

نئی دہلی31جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک کشمیری تاجر نئی دہلی میں لاپتہ ہو گیا ہے۔
52سالہ تاجر مرزا محمد حنیف بیگ جو سرینگر کے علاقے حول کا رہائشی ہے، پیر سے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہے۔حنیف بیگ کے ایک رشتہ دار نے اپنے فیس بک پروفائل پر لکھا کہ میرا کزن مرزا محمد حنیف بیگ جو اپنے کاروبار کے سلسلے میں دہلی میں مقیم تھا، کل (پیرکی) دوپہر سے لاپتہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کا سیل فون بند ہے اور اسے آخری بار شام 4:55پر آن لائن دیکھا گیا تھا۔ اگر کسی کے پاس اس کے بارے میںکسی قسم کی معلومات ہیں تو برائے مہربانی ہم سے شیئر کریں اور اس کا پتہ لگانے میں ہماری مدد کریں۔حنیف بیگ نئی دہلی میں اوکھلا کے علاقے بٹلہ ہائوس میں رہائش پذیر تھے۔ حنیف بیگ کے اہل خانہ نے ان کی سلامتی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماضی میں بھی بھارت کے مختلف علاقوں میں متعدد کشمیری لاپتہ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button