APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کاتعزیتی اجلاس

اسلام آبادیکم فروری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کا ایک تعزیتی جلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میںریٹائرڈ جسٹس سید منظور حسین گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر منیر قریشی اورکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی سے ان کے عزیزوں کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا۔
آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ، جسٹس سید منظورحسین گیلانی اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد منیر قریشی کی مائیں حال ہی میں مظفر آباد میں انتقال کر گئیں جبکہ محمد فاروق رحمانی کے بہنوئی چند روز پہلے سرینگر میں انتقال کر گئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے ارکان، عملے اور عہدیداران نے سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button