آزاد کشمیر

تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے دنیا اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہے: صدر آزاد کشمیر

واشنگٹن یکم فروری(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہیں۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہ بات واشنگٹن میں کشمیری کمیونٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد میں ڈاکٹر غلام نبی میر، ڈاکٹر عبدالرئوف، ڈاکٹر اکرم ڈار، ڈاکٹر پروفیسر امتیاز خان اورناروے سے کشمیری رہنما علی شاہ نواز شامل تھے۔اپنے بیان میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ کشمیری عوام نے 5اگست 2019کے بھارتی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔بیرسٹر سلطان نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کی آواز عالمی برادری تک پہنچ رہی ہے اور اس حوالے سے رائے عامہ ہموار ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بااثر عالمی طاقتوں کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔قبل ازیں صدر آزاد کشمیر نے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے ملاقات کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button