آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، بیرسٹر سلطان

واشنگٹن 02 فروری (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں کشمیری رہنماو¿ں کے ساتھ ایک ملاقات میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کومقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی اور علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو مستحکم بنانے لیے نت نئے قوانین نافذ کیے۔
صد ر آزاد جموںوکشمیر نے کشمیریوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مزاحمت کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں عالمی رائے بتدریج تبدیل ہو رہی ہے اور برادر ملک ترکی سمیت کئی ممالک کشمیریوں کے حق خودارادیت کی کھل کر حمایت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹیرینز کی ایک بڑی تعداد کشمیر کاز کی حمایت کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنا مقصد حاصل کر لیں گے جس کے لیے انہوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
بیرسٹر سلطان نے ملاقات کرنے والوں میں پروفیسر امتیاز، ڈاکٹر نبی میر اور ڈاکٹر ڈار شامل تھے ۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button