بھارت

بھارت:گڑگاﺅں میں بی جے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیاگیا

گڑگاﺅں، 02 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑ گاﺅں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما کو پانچ نامعلوم افراد نے ایک شو روم کے اندر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
نامعلوم افراد نے بی جے پی رہنما سکھبیر کھٹانہ عرف سکھی جو کہ ریتوج گاﺅں کے رہائشی تھے، پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے دوست کے ساتھ شوروم گئے تھے۔
کھٹانہ کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
کھٹانہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے قریبی تھے اور سوہنا سے ضلع پریشد الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے تھے۔
آنجہانی کے فیس بک اکاﺅنٹ کے مطابق وہ آر ایس ایس کا کارکن تھا۔ نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی خبر کے مطابق قتل سے تین گھنٹے قبل انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنی پروفائل تصویر اپ ڈیٹ کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button