بھارت

”بی جے پی “ نے بھارت کی معیشت کھوکھلی کر دی ہے، سماج وادی پارٹی

ہر دوئی04 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا کردیا ہے۔
اکھلیش یادو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں مہنگائی عروج پر ہے، عوام مرکزی بجٹ دیکھ کر مایوس ہوئے ہیں کیونکہ اس میں نہ تو بے تحاشہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کوئی بات موجود ہے اور نہ ہی بے روزگاری کم کرنے کے حوالے سے کوئی بات درج ہے۔
انہوںنے کہا کہ ملک میں اس وقت آٹے ، تیل اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتیں عروج پر ہیں ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہی ہے اور ہمار ا بھارت تب ہی اچھا لگتا ہے جب یہ ایک گلدستے کی طرح ہو جس میں سبھی رنگ شامل ہوں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button