حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کو شاندار خراج عقیدت پیش
سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں اور تنظیموں نے حکیم الامت ،شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کو ان کے 146ویںیوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں اور تنظیموں غلام محمد خان سوپوری، عبدالاحد، یاسمین راجہ، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، سید بشیر اندرابی ،خواجہ فردوس ، محمد شفیع لون ،ایڈووکیٹ ارشد اقبال،محمد عاقب, مولانا مصعب ندوی، محمد عاقب، تحریک حریت جموںوکشمیر اور جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے سرینگرمیں اپنے بیانات میں کہا کہ علامہ اقبال ؒنے ڈوگرہ حکومت کے خلاف جدوجہد میں کشمیری عوام کا بھرپور ساتھ دیا اور اپنی شاعری کے ذریعے انکا حوصلہ بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر مسلمانوں کے اس مادر وطن کا حصہ ہے جس کا خواب علامہ اقبال ؒ نے دیکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کررہے ہیں اور وہ تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر ،غلام محمد صفی، سید فیض نقشبندی، شیخ عبدالمتین، شمیم شال، امتیاز وانی، سید اعجاز رحمانی، سید منظور احمد شاہ، شیخ محمد یعقوب، الطاف حسین وانی اور الطاف احمد بٹ نے بھی اسلام آباد سے جاری اپنے بیانات میں علامہ محمد اقبال ؒ کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔