یوم یکجہتی کشمیر

بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہی ہے : مقررین تقریب

 

کراچی5فروری(کے ایم ایس) کراچی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کو اجاگرکیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کراچی آرٹ کونسل میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سید افتخار احمد کی کتاب ”کشمیر: تقسیم کا نامکمل ایجنڈا” کی رونمائی کی گئی۔کتاب کی رونمائی کی تقریب کے مہمان خصوصی سابق گورنر سندھ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل معین الدین حیدر تھے جبکہ مقررین میں سابق وفاقی وزیر بیرسٹر شاہد جمیل، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین، بریگیڈیئر شکیل جعفری، ڈاکٹر نسرین حسین، منور ظریف، ڈاکٹر سحر گل اور محترمہ صبیحہ افتخار شامل تھے۔مقررین نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہی ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں جس کے یقینا مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی تحریک آزادی کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے مظلوم عوام بھارت کی غلامی سے نجات حاصل کریں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کرنے میں مدد دیں۔بعد ازاں، مقبوضہ جموں وکشمیرکے بے گناہ لوگوں پر بھارتی فوجیوں کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے ایک تصویری نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button