یوم یکجہتی کشمیر

پاسبان حریت جموں وکشمیر نے ”یکجہتی جموں وکشمیر “مہم کا آغاز کر دیا

IMG20240201143456_03مظفرآباد:
پاسبان حریت جموں کشمیر نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے محکوم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ”یکجہتی جموں وکشمیر “مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تنظیم نے ”یکجہتی جموں وکشمیر مہم“ کے سلسلے میں آج اٹھمقام سے مظفرآباد تک مارچ کا آغاز کیا۔ مارچ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شر یک ہیں ، شرکاءنے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج ہیں۔ مارچ کے شرکاءنے پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کے پرچم بھی تھام رکھے ہیں ۔
مارچ کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی ، نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم ، کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے راہنما پیرزادہ سلطان محمود ،پاسبان حریت کے ضلعی صدر شرافت حسین ملک اور شعبہ خواتین کی سربراہ مہناز قریشی کررہے ہیں۔ اس مارچ کا مقصد اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کی طرف مبذول کرانا اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کیلئے عالمی ادارے پر دباﺅ ڈالنا ہے۔
عزیر احمد غزالی اور دیگر مقررین نے مارچ کے آغاز پر کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر بھارتی جبر و استبداد کا سامنا ہے، مودی حکومت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں ، بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بھارتی قبضے سے آزادی کی تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button