پاکستان کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی جارحیت کی پرزورمذمت کرتاہے،کشمیریوں کو حق خودارادیت ملناچاہئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے متعلق کسی بھی فیصلے کاکوئی حق نہیں رکھتا اور پاکستان مقبوضہ کشمیرکی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کومستردکرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ائرلینڈ،ناروے اور سپین کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کئے جانے کاخیرمقدم کرتاہے،پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی ہر فورم پر حمایت کرتاہے،پاکستان القدس دارالحکومت کے تحت ایک آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ وزیراعظم محمدشہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کا کامیاب دورہ کیا،پاکستان اور یواے ای قیادت کے درمیان مختلف امورپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔