بھارتپاکستان

بھارت یوم آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست سے باز رہے، پاکستان

اسلام آباد 10 اگست (کے ایم ایس)پاکستان نے بی جے پی بھارتی حکومت کی طرف سے 14 اگست کو ”تقسیم کی ہولناکیوں کی یاد کا دن“ منانے کے شرارت پر مبنی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو مشورہ ہے کہ وہ آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست کرنے سے باز آجائے اور اس کے بجائے ان تمام لوگوں کی یادوں کا مخلصانہ احترام کرے جنہوں نے سب کے بہتر مستقبل کے لیے قربانیاں دیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس کی حکومت کی طرف سے مخصوص ایجنڈے کے تحت پھر سے منافقانہ اور یک طرفہ طور پر 1947 میں آزادی کے بعد رونما ہونے والے المناک واقعات اور بڑے پیمانے پر ہجرت کے بارے میں رویہ افسوسناک ہے۔ بی جے پی حکومت اپنے منقسم سیاسی ایجنڈے کے حصہ کے طور پر تاریخ کی مسخ شدہ تشریح کے ذریعے عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنماﺅں کو حقیقی طور پر اذیت، تکلیف اور درد کی پرواہ ہے تو انہیں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پچھلی سات دہائیاں اس بات کے ناقابل تردید ثبوتوں سے بھری ہوئی ہیں کہ بھارت کی سیکولرازم کی حمایت ایک دھوکہ تھی۔حقیقت یہ ہے کہ آج کا بھارت ایک غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ ہے جس میں دوسری مذہبی اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ یا رواداری نہیں ہے، خاص طور پر مسلمانوں کے لیے جنہیں امتیازی سلوک، ظلم و ستم اور سیاسی و معاشرتی طور پرتنہائی کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button