مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج کرنے والے 9افراد گرفتار

جموں06فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں میںنام نہاد انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج کرنے پر 9افراد کو گرفتار کر لیاہے۔
ان افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دیگر افراد کے ہمراہ ضلع جموں میں ناروال بائی پاس پر ملک مارکیٹ میں گاڑیوں کے ایک شوروم کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں شوروم کا مالک سجاد احمد بیگ بھی شامل ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس نے علاقے میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران پتھرائو کے سلسلے میں نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتارکئے گئے افراد سے تریکوٹہ نگر پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button