عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیرمیں منفی پالیسیوں پر بھارت کے خلاف کارروائی کرے، پاکستان
اسلام آباد28 جنوری (کے ایم ایس)دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں اپنی منفی، معاندانہ اور رجعت پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھنے سے روکنے کے لیے مخصوص اقدامات کریں۔
ترجمان نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیاں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی فورسز کے ظلم و ستم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے لیکن بھارت اسکا مثبت جواب نہیںدینا۔ترجمان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے لوگوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آگے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانعوام کے لیے 5 ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں 50 ہزار ٹن گندم، ادویات، پناہ گاہیں اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔