پاکستان

ہندو یا تری7روزہ دورہ مکمل کر کے واہگہ سرحد کے ذریعے بھارت روانہ

لاہور: مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آنیوالے ہندو یا تری 7 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واہگہ سرحد کے راستے بھارت واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متروک وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر نے ہندو یاتریوں کو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن کی جانب سے خصوصی تحائف، پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک تمنائوں کے ساتھ رخصت کیا۔ہندو یا تری سخت سکیورٹی حصار میں خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچے۔ روانگی سے قبل اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی لیڈر وجے کمار شرما نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بہت عزت اور پیار ملا، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن کے بے حد شکر گزار ہیں وہ دنیا بھر کی ہندو کمیونٹی کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں اور یہاں پر اپنی مذہبی عبادت گاہوں کو دیکھیں،بھارتی جتھا کے ساتھ پاکستان آئے ویواکر پانڈے نے کہا کہ رہائشی کمپلیکس کی تعمیر سے کٹاس راج مندر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور یاتریوں کو رہائشی سہولیات میں مزید بہتری آئی ہے۔دیگر ہندو یاتریوں نے میڈیا کے نمائندوں میں کہا کہ ہمیں پاکستان میں انتہائی عزت اور احترام ملا، لاہور خوبصورت شہر ہے ،کٹاس راج اور لاہور میں موجود اپنی مذہبی عبادت گاہوں کے درشن سے دلی سکون محسوس ہوا،ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقت املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائن نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ اور یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ ہمہ وقت تیار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button