گرفتار

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے 9کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

سرینگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے مختلف اضلاع میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت 9کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔سرینگر سے دو ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ سے تین ، تین اور کپواڑہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیاگیاہے۔
واضح رہے کہ مختلف بھارتی قابض فورسز مختلف حیلے بہانوں سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی گرفتاریوں کی باقاعہ مہم جاری رکھے ہوئے ہے، جومقبوضہ علاقے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button