مقبوضہ جموں و کشمیر

سید علی گیلانی کی دور اندیشی: کشمیریوں کو مذموم بھارتی منصوبوں سے پہلے ہی خبردار کردیاتھا

اسلام آباد09 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی ولولہ انگیز شخصیت اور تحریک آزادی کے نامور قائد علی گیلانی مرحوم نے اپنی وفات سے برسوں قبل محکوم کشمیریوں کو مذموم بھارتی منصوبوں سے خبردار کیا تھا جس سے انکی دور اندیشی اور وسعت نظر کا بخوبی پتہ چلتا ہے۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ میں سید علی گیلانی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کشمیری عوام کا سب کچھ چھینا جا رہا ہے، ان کی زمینیں اور جنگلات چھینے جا رہے ہیں حتیٰ کہ ان کی عزت و آبرو بھی۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ بالآخر کشمیری مسلمانوں کو اپنا مذہب ترک کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔
ہردلعزیز رہنمانے کہا تھاکہ وہ اپنے خون سے یہ لکھنے کے لیے تیار ہیں کہ کشمیر کے مسلمانوں کا وہی حشر ہوگا جو 16ویں صدی میں اندلس (موجودہ اسپین اور پرتگال) کے مسلمانوں نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بھارت سے ہندوو¿ں کو لا کر کشمیر میں آباد کرنے کرکے اسے ہندو ریاست بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشمیری مسلمانوں کو کسی نہ کسی بہانے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا، انہیں ان کی آبائی زمینوں سے محروم کیا جائے گا، قتل کرنے کے بعد انہیں عسکریت پسند قرار دیا جائے گااور یہ سب کچھ جموںوکشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے کیا جائے گا۔
ویڈیو میں سید علی گیلانی کومقبوضہ علاقے کے لوگوں سے یہ اپیل کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ بھارت کی اس مذموم پالیسی سے ہوشیار رہیں ۔
آخر میں سید علی گیلانی نے تمام کشمیریوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ کسی بھی فرقے سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کا احترام کریں اور ایسے الفاظ کہنے یا ایسے کام کرنے سے باز رہیں جس سے لوگوں میں افراتفری اور انتشار کا باعث ہوں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button