جموں

پنچایت کی ناقص کاکردگی پر ضلع پونچھ کے 3پنچوں نے استعفیٰ دیدیا

جموں16 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کی پنچایتوں کی ناقص کارکردگی کے خلاف کاہنو کالانی پنچایت کے تین پنچوں نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاک سترہ کے پنچوں نے ضلع کے علاقے منڈی میں پنچایتوں کی کاکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پنچایت رکنیت سے استعفیٰ دیا ۔ وارڈنمبر 1، 3اور 4سے بالترتیب ذوالفقار احمد، ریاض احمد اور طارق حسین نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ستھرا کو اپنے استعفے دئے ۔مستعفی ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنچایت وارڈ ممبران نے کہا کہ ان کی پنچایت میں ترقی کی رفتارانتہائی سست ہے اور علاقے میں ریت اور لینڈ مافیا بھی علاقے میں سرگرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے کے دریائوں اور نالوں کی ریت مودی حکومت نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے چھین کر اسے بھارتی وزیر داخلہ کے بیٹے کے حوالے کر دی ہے ۔ پنچایت ممبران نے یہ بھی کہا کہ ان کے وارڈوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا ہے اور بار بار منت سماجت کرنے کے باوجود متعلقہ حکام ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button