جموں

اودھمپور: سڑک حادثات میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ،5افراد زخمی

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں سڑک کے دو مختلف حادثات میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کانسٹیبل ہلاک اور متعددافراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے اومارہ موڑ کے قریب ایک سی آر پی ایف کانسٹیبل کار کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے زخمی اہلکارسندیپ سنگھ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھمپور منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔سندیپ سنگھ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی کا رہائشی تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
ادھر ضلع کولگام میں اے ٹی گیٹ کے قریب سپلائی موڑ پر ایک بس کھائی گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button