جموں

مقبوضہ کشمیر، ڈی جی جیل خانہ جات ایچ کے لوہیا جموں میں قتل

 

جموں04اکتوبر (کے ایم ایس)
غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جمو ں و کشمیرمیں ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ایچ کے لوہیا کو ضلع جموں میں ان کے گھر میں قتل کر دیا گیاہے۔
57سالہ ایچ کے لوہیا کاجموں شہر کے مضافات میں واقع ان کے گھر پر گلا کاٹا گیا تھا اور ان کے جسم پر جلنے کے زخم موجود تھے ۔بھارتی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ لوہیا کے گھریلو ملازم کو مرکزی ملزم کے طور پر شبہ ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں زون مکیش سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی جی جیل خانہ جات ہیمنت لوہیا کی لاش مشکوک حالات میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کی پہلی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں قتل کیاگیا ہے کیونکہ لوہیا کا گھریلو ملازم مفرور ہے اور پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button