شہید کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت
سرینگر 14اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیٹیکل ریزس ٹنس موومنٹ نے بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں حال ہی میں سرینگر، شوپیاں اور اسلام آباد کے اضلاع میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیرپولیٹیکل ریزس ٹنس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصعیب نے سرینگر میں تنظیم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا ہے کہ بھارتی فوج مسلسل بے گناہ کشمیری نوجوانوںکو شہید کر رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے دنیا کے مختلف ملکوںمیں مقیم تارکین وطن کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ بھارت اگر اپنی پوری فوج کشمیر میںتعینات کرے پھر بھی کشمیری آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے بھارتی فورسز اور تحقیقاتی ایجنسیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں گھروں پر چھاپوں اور بیگناہ لوگوں کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمو ں پر زور دیا کہ وہ اسکا نوٹس لیں۔