مقبوضہ جموں و کشمیر
56سالہ شخص کی سوپور میں خودکشی
سرینگر 24فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے قصبے سوپور میں ایک 56سالہ شخص نے خودکشی کر لی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مذکورہ شخص نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور کے علاقے نور باغ میں اپنی رہائش گاہ پر پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔