پاکستان

23فروری1991مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، قمر زمان کائرہ

152735167_2990136967934597_8646611877252254221_nاسلام آباد23فروری (کے ایم ایس)
وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ 23فروری 1991کادن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب قابض بھارتی افواج نے کنن پوشپورہ میں 100سے زائد کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتی کا شکار بنایاتھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قمر زمان کائرہ نے ایک بیان میں کہاکہ کنن پوشپورہ کاسانحہ انتہائی قابل مذمت اورسانحے کے متاثرین 32سال گزرنے کے بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ دن جموںو کشمیر کی تاریخ کاایک سیاہ دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے یہ قابل مذمت جرم کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ بھارتی فوج کی سفاکیت اور انسانیت سوز مظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک دن بھارتی قابض افواج کو مقبوضہ علاقے میں اپنے جنگی جرائم کا حساب ضرور دینا ہو گا۔ مشیر امور کشمیر نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنی کشمیری بیٹیوں اور بہنوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button