مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :درگاہ حضرت بل میں ہزاروں افراد نے نما ز جمعہ ادا کی ، موئے مقدس کے دیدار کیے

سرینگر24 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے واقع درگاہ حضرت بل میں آج ہزاروں کشمیری مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ یہ شب معراج کے بعد پہلا جمعہ تھا اور مقبوضہ وادی کے دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے درگاہ پہنچے۔
لوگوں کو اس موقع پر آنحضور ﷺ کے موئے مقدس کے دیدار بھی کرائے گئے۔ عقیدت مندوںنے پرنم آنکھوں سے موئے شریف کی زیارت کی اور گڑگڑھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعائیں مانگیں۔عقیدت مندوں کے آسانی کیلئے درگاہ حضرت بل پر جموں و کشمیر وقف بورڈ کی جانب سے وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔
اسی طرح کے اجتماعات وادی کشمیر کے دیگر مقامات پر بھی دیکھے گئے اور عائمہ کرائم ، مبلغین اور علمائے کرام نے آنحضور ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button