بھارت

فیروز پور جھرکہ میں احتجاجی مظاہرہ، مقتول مسلمان نوجوانوںکے لیے انصاف کا مطالبہ

چندی گڑھ25فروری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فیروز پور جھرکہ میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حال ہی میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے دو مسلمان نوجوانوں ناصر اور جنید کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعرات کو ہریانہ کے ضلع بھیوانی میںایک گاڑی سے دو مسلمان نوجوانوں کی مکمل طور پر جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ انہیںہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے نام نہاد” گائو رکھشک” مونو مانیسر اور اس کے ساتھیوں نے گائے کی اسمگلنگ کے شبے میں زندہ جلا دیا تھا۔معروف صحافی اور شاعر کوشک راج نے احتجاجی مظاہرے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہاکہ فیروز پور جھرکہ میں سینکڑوں لوگ ناصر اور جنید کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ یہ احتجاج نہیں دکھائیں گے۔ ان سینکڑوں لوگوں کی آوازوں کو مین اسٹریم میڈیا نظر انداز کر دے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button