بھارت

مہاراشٹر : بھارتی فورسز نے کارروائی میں 4نکسل باغیوں کو قتل کر دیا

maharashtra

ممبئی :بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھارتی فورسز نے 4لوگوںکو ہلاک کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوئیک ایکشن ٹیم اور پولیس اہلکاروں نے مہاراشٹر چھتیس گڑھ ریاستوں کی سرحد کے ساتھ گڈچرولی میں ایک کارروائی کے دوران 4 افراد کو نکسل باغی قراردیتے ہوئے ہلاک کر دیا۔پولیس نے ہلاک کئے گئے افراد کو نکسل باغیوں کے لیڈرمنگی اندراویلی ایریا کمیٹی کے سکریٹری ڈی وی سی ایم ورگیش، سیر پور چنور ایریا کمیٹی کے سکریٹری ڈی وی سی ایم مگتو،، پلاٹون ممبران کرسانگ راجو، اور کدی میتا وینکٹیش قراردیا ہے ۔بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ کارروائی میں بھارتی پولیس اورفورسز کی متعد د ٹیموں بشمول پولیس کے ایک خصوصی واریونٹ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوئیک ایکشن ٹیم نے حصہ لیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button