بھارت

بھارت میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ،2021میں 1لاکھ 64ہزاربھارتیوں نے اپنی جانیں لے لیں

17807777_101نئی دہلی 10دسمبر(کے ایم ایس)دنیا بھر میں سال2021میں تقریبا 8لاکھ افراد نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کردیا جن میں20فیصدبھارتی شہری شامل ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت میں سال2021 میںخودکشی کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اوریہ تعداد1لاکھ 64ہزارتک پہنچ گئی ہے۔بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو این سی آر بی کے مطابق خودکشیوں کی سب سے زیادہ تعدادریاست مہاراشٹر میں ریکارڈ کی گئی ہے جو22ہزار 207ہے ۔ اس کے بعد تامل ناڈو کا نمبر آتا ہے جہاں2021میں 18ہزار 925خودکشی کے واقعات درج کیے گئے اور مدھیہ پردیش کا مقام تیسرا رہا جہاں 14ہزار 965لوگوں نے خودکشی کی تھی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں 2021میں خودکشی کا اوسط ہر گھنٹہ 18اور ایک دن میں 450 ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے بعد خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور یقینی طور پر ذہنی دبائو خودکشی کے اسباب میں سے ایک ہوتا ہے۔واضح رہے کہ 2020میں بھارت میں تقریبا ایک لاکھ 53ہزار افراد نے خودکشی کی تھی۔ این سی آر بی کی رپورٹ میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد 2019میں 1.39لاکھ، 2018میں 1.34لاکھ، 2017میں 1.29لاکھ تھی۔این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کے کئی اسباب ہیں جن میں پیشہ ، علیحدگی کا جذبہ، غلط سلوک، تشدد، خاندانی مسائل، ذہنی امراض، شراب نوشی اور مالی خسارہ وغیرہ شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button