بھارت

مودی کے بھارت میں بدعنوانی عروج پر ، نظام تعلیم بھی کرپشن کا شکار

میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے پیپر لیک ،لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل دائوپر لگ گیا

neet scandalنئی دلی:
بھارت میں نریندر مودی کے دس سالہ دور اقتدار میںکرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے۔ تیسری بار مودی کے برسر اقتدار آتے ہی کرپشن کی ایک نئی کہانی منظرعام پر آگئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کے کرپٹ افسران اور نظام تعلیم نے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو دائو پر لگا دیا ہے۔ بھارت میں رواں برس میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے 24 لاکھ طلبا نے خصوصی امتحان دیا۔ کل ایک لاکھ 10 ہزار نشستوں میں سے 55 سے 60 ہزار نشستیں سرکاری کالجوں کیلئے اور باقی نجی کالجوں کیلئے مختص ہیں ۔داخلہ حاصل کرنے کیلئے خصوصی امتحان تمام طلبا کیلئے لازمی ہوتا ہے۔4بھارتی طلبا اور انکے والدین نے دعوی کیا ہے کہ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے امتحان سے قبل پیپر لیک کیے گئے، نقل کروائی گئی اور منظم کرپشن کرتے ہوئے طلبا کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔ امتحان میں حصہ لینے والے بے شمار طلبا نے بھی اعتراف کیا کہ ان کے سینٹرز میں چند مخصوص امیدواروں کو کھلم کھلا نقل کروائی گئی اور پیپر بھی لیک کیے گئے۔متعدد طلبا کی جانب سے سپریم کورٹ میں دوبارہ امتحان کروانے کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔بھارت کے مختلف حصوں میں طلبا اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اورمودی کے نظام تعلیم کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کرچکے ہیں۔ مظاہرین امتحانات میں منظم کرپشن کی مکمل تحقیقات ،پیپر لیک اور نقل کروانے والے افسران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرر ہے ہیں ۔ میڈیکل امتحانات اسکینڈل کے باعث مودی سرکار کو عالمی سطح پر بھی شدید جگ ہنسائی کا سامنا ہے اوراس نے اس اسکینڈل اور ناقص نظام تعلیم پر پردہ ڈالنے کیلئے بھونڈی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے اپنے انتہاپسند ایجنڈے کو نظام تعلیم میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔نقل اور پیپر لیکس کے ذریعے مودی سرکار اپنے من پسند اور منافع بخش خاندانوں کے بچوں کو مشکل امتحانات پاس کروارہی ہے۔مودی سرکار کی کرپشن کے باعث ہر سال ہزاروں حقدار اور قابل طلبا تعلیم کے حصول سے محروم رہ جاتے ہیں۔مودی کے انتہاپسند اور کرپٹ ایجنڈے کے باعث بھارت میں صحت اور تعلیم دونوں نظام ہی تباہی کی جانب گامزن ہیں۔مودی کی کرپٹ پالیسیوں نے بھارت کے دو کڑور نوجوانوں کے مستقبل کو گہری تاریکی کی جانب دھکیل دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button